ڈکیتی واردات میں ٹک ٹاکر بہن بھائی ملوث ہونے کاانکشاف

ڈکیتی واردات میں ٹک ٹاکر بہن بھائی ملوث ہونے کاانکشاف

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 میں گاڑیوں کے شو روم کے مالک کے گھر ڈکیتی کی بڑی واردات کی تفتیش میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ۔

 گرفتار ملزمان معروف ٹک ٹاکر بہن بھائی نکلے ۔ملزمان گھر کے اندر داخل ہو کر اسلحے کے زور پر نقد 13 کروڑ روپے ، آئی فون، گوگل پکسل سمیت 9 موبائل فون، 20 قیمتی گھڑیاں، ایک اسمارٹ واچ، 25 پرفیوم، 2 لیپ ٹاپ اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے ۔پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی اور ملزمان کی شناخت کرکے کارروائی کرتے ہوئے 3 افراد کو گرفتار کرلیا، جن میں دو خواتین یسرا، نمرا اور ان کا بھائی شہریار شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں