ایس ایس جی سی حیدرآباد میں مصنوعی ذہانت پر سیمینار کا انعقاد
حیدر آباد(نمائندہ دنیا )سوئی سدرن گیس کمپنی نے حیدرآباد میں کارپوریٹ سیکٹر اور صنعتوں میں مصنوعی ذہانت کے۔۔
موضوع پر ایک فکری سیمینار کا انعقاد کیا، جس میں AI کے مختلف پہلوؤں پر ماہرین نے جامع انداز میں روشنی ڈالی۔ اس تقریب نے نہ صرف ادارہ جاتی سیکھنے کو فروغ دیا بلکہ تعلیمی و صنعتی تعاون کا عملی مظاہرہ بھی کیا۔اے آئی کے بزنس، انڈسٹری، اور سماجی اثرات پر ماہرین نے تفصیلی گفتگو کی۔تقریب کا افتتاح ریجنل ہیڈ حیدرآباد، اکرم قریشی نے کیا، جنہوں نے نئی ٹیکنالوجیز کو اپنانے کے حیدرآباد ریجن کے عزم کو سراہا۔ خوش آمدیدی کلمات ندا بھُرگری (AE سروسز) نے ادا کیے اور واضح کیا کہ AI ایک انقلابی طاقت ہے جو کاروباری دنیا کو بدل رہی ہے ۔مقررین میں میڈم مہوش (پی ایچ ڈی اسکالر، MUET)،میڈم ربیعہ (اسسٹنٹ پروفیسر، MUET)،عمیر جمیل ،ڈاکٹر شہرام شاہ ،ڈاکٹر فرمان علی شاہ ،نوشاد صدیقی ،جمیل الرحمن ،شہباز اسلام اور آصف انصاری شامل تھے۔