نالے کی صفائی کے دوران پانی کی لائن پھٹ گئی

نالے کی صفائی کے دوران پانی کی لائن پھٹ گئی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)گلشن اقبال بیت المکرم مسجد کے قریب نالے کی صفائی کے دوران ڈسٹری بیوشن کی 8 انچ پانی کی لائن پھٹ گئی۔

لائن پھٹنے کے باعث ہزاروں گیلن پانی ضائع ہو رہا ہے تاہم ضائع ہونے والے پانی کی نالے اندر ہی نکاسی ہورہی ہے ، یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے ۔ واقعے کی اطلاع واٹر کارپوریشن حکام کو دے دی گئی ہے اور مرمت کا عمل جلد شروع کیے جانے کا امکان ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں