موثر ابلاغ کے ذرائع سے واقفیت ناگزیر ہے ، فیصل ندیم

موثر ابلاغ کے ذرائع سے  واقفیت ناگزیر ہے ، فیصل ندیم

کراچی (این این آئی)پاکستان مرکزی مسلم لیگ سندھ کے صدر فیصل ندیم نے مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے منعقدہ 7 روزہ اسمارٹ پروڈکشن ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔

 موجودہ دور میں میڈیا کی برق رفتاری اور بدلتے رجحانات کے پیش نظر ذرائع ابلاغ کے جدید طریقوں سے واقفیت ناگزیر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کم وقت میں مثر اور مثبت پیغام عوام تک پہنچانے کے لیے صحافیوں، میڈیا ورکرز اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کو جدید میڈیا ٹولز اور اصولوں سے بخوبی آگاہ ہونا چاہیے ۔فیصل ندیم نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ ریٹنگ کی دوڑ اور سوشل میڈیا پر زیادہ فالوورز کے حصول کے چکر میں اکثر غیر مصدقہ خبریں پھیلائی جاتی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں