ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کے خلاف دائر درخواست مسترد

ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کے خلاف دائر درخواست مسترد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے زیر حراست ملزمان کی عدالت میں ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کے خلاف دائر درخواست مسترد کردی ہے۔

 عدالت نے واضح کیا کہ نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی نے ہائیکورٹ کو اس حوالے سے ایس او پی بنانے کا اختیار دیا ہے اور سندھ ہائیکورٹ نے بھی اس تناظر میں ٹرائل کورٹس کو متعدد ہدایات جاری کی ہیں۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے قرار دیا کہ زیر حراست ملزم اگر عدالت میں پیش ہونا چاہے تو ٹرائل کورٹ سے رجوع کرسکتا ہے اور ٹرائل کورٹ اسے ذاتی طور پر پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرانے کی اجازت دے سکتی ہے ۔ عدالت نے مزید کہا کہ انتظامی نوعیت کے احکامات کو رٹ پٹیشن کے ذریعے چیلنج نہیں کیا جاسکتا لہٰذا درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کی جاتی ہے ۔ درخواست گزار کے وکیل کے مطابق گیارہ جنوری 2024 کو ہائیکورٹ نے سیشن ججز کو ویڈیو لنک پیشی سے متعلق خط جاری کیا تھا، ٹرائل کورٹ میں پیشی کے لیے دی گئی درخواست ٹرائل کورٹ نے مسترد کردی تھی

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں