دو ملزمان گرفتار،ایک کلو سے زائد چرس برآمد

دو ملزمان گرفتار،ایک کلو  سے زائد چرس برآمد

کراچی (اے پی پی)تھانہ ڈاکس پولیس نے گشت کے دورانِ مچھرکالونی میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث 2مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک کلو 80گرام چرس اور نقدی برآمدکرلی۔

ہفتہ کو ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق گرفتارملزمان میں علی موسی ولد کمال اور سعید عرف عالم گیر ولد کلام شاہ شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیاہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں