گڈو بیراج پر اونچے ،سکھر بیراج میں درمیانے سیلاب کا خدشہ

گڈو بیراج پر اونچے ،سکھر بیراج میں درمیانے سیلاب کا خدشہ

سکھر (بیورو رپورٹ)دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں اضافے کے باعث کالا باغ، چشمہ، تونسہ اور گڈو بیراج پر سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے ۔ محکمہ آبپاشی اور سکھر بیراج کنٹرول روم کے مطابق آئندہ ایک ہفتے کے دوران گڈو بیراج پر اونچے درجے اور سکھر بیراج پر درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے ۔

 اعداد و شمار کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1534 فٹ ریکارڈ کی گئی، پانی کی آمد 313,300 کیوسک اور اخراج 257,400 کیوسک ہے ۔ کابل ندی سے دریائے سندھ میں پانی کی آمد 44,000 کیوسک ریکارڈ کی گئی۔اسی طرح کالا باغ بیراج پر پانی کی آمد 30,121 کیوسک اور اخراج 292,044 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔علاوہ ازیں منگلا ڈیم پر پانی کی سطح 1196.75 فٹ، آمد296,775 کیوسک اور اخراج 7,000 کیوسک ہے ۔پنجند کے مقام پر پانی کی آمد 74,910 کیوسک اور اخراج 40,336 کیوسک رہی۔گڈو بیراج پر پانی کی آمد 343,418 کیوسک جبکہ اخراج 303,099 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔سکھر بیراج پر پانی کی آمد 300,270 کیوسک اور اخراج 242,120 کیوسک ہے ۔کوٹری بیراج پر پانی کی آمد 135,849 کیوسک اور اخراج 93,824 کیوسک ریکارڈ ہوا۔ سکھر بیراج کنٹرول روم کے مطابق پنجاب اور دیگر علاقوں میں بارشوں کے باعث دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں