ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ کو نوٹس
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے لیاری دھوبی گھاٹ میں مبینہ تجاوزات اور غیر قانونی تجارتی سرگرمیوں کے خلاف دائر خاتون صائمہ بیگم و دیگر کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے۔۔۔
ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ عدالت نے تمام فریقین سے آئندہ سماعت تک تحریری جواب طلب کر لیا ہے ۔ درخواست گزار کے وکیل ایڈووکیٹ عبد الجبار کورائی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ رہائشی علاقے میں بھاری گاڑیوں کی پارکنگ، لوڈنگ اور تجارتی سرگرمیوں کے باعث مقامی شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ بڑی گاڑیوں کی وجہ سے سڑکیں بند ہو جاتی ہیں ۔