صوبائی محتسب اور سندھ لیگل ایڈ کال سینٹر کے درمیان معاہدہ

صوبائی محتسب اور سندھ لیگل ایڈ کال سینٹر کے درمیان معاہدہ

کراچی (این این آئی) صوبائی محتسب سندھ اور سندھ لیگل ایڈ کال سینٹر (سلیک)کے درمیان مفاہمتی معاہدہ طے پاگیا۔ مفاہمتی یاد داشت کی تقریب صوبائی محتسب سندھ دفتر میں منعقد ہوئی۔

 اس موقع پر محمد سہیل راجپوت نے جسٹس (ر) عارف حسین خلجی و دیگر شرکا کو صوبائی محتسب کے کردار و طریق کار سے متعلق آگاہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ سندھ کے سرکاری محکموں سے متعلق عوامی شکایات تیزی سے حل کی جارہی ہیں اور شکایت کنندہ کو مختصر مدت میں مفت انصاف فراہم کررہے ہیں۔ جسٹس ر عارف حسین خلجی نے سندھ لیگل ایڈ کال سینٹر سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سندھ لیگل ایڈ کال سینٹر میں تجربہ کار وکلا کسی بھی قانونی مدد کے لیے فون کال پر ہر وقت میسر ہوتے ہیں۔ مفاہمتی یاد داشت کے مطابق دونوں ادارے ایک دوسرے کو قانونی، تشہیری، آگاہی، تربیتی سہولیات فراہم کریں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں