آئین و قانون کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، طارق مدنی

آئین و قانون کی دھجیاں  اڑائی جارہی ہیں، طارق مدنی

کراچی(این این آئی)پاکستان امن کونسل کے سربراہ طارق محمود مدنی نے کہا ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، بیروزگاری، بدامنی، لوٹ مار اور انسانی و بنیادی حقوق کی پامالی باعث تشویش ہے۔۔۔

 اگر حکمرانوں نے اپنا قبلہ درست نہ کیا اور عوامی حقوق کی فراہمی کے لیے اقدامات نہ اٹھائے تو ملک میں افراتفری اور خانہ جنگی پھیل سکتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی امن سیکریٹریٹ شیر شاہ میں سماجی رہنما اسلم خان فاروقی سے ملاقات میں کیا۔طارق مدنی کا کہنا تھا کہ حکومت سمیت تمام سیاسی قوتوں کو آئین و قانون کی بالادستی کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے آئین و قانون کی عدم بالادستی کے وجہ سے ملکی صورت حال بہت خراب ہے ،ملک میں آئین و قانون کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں جو لمحہ فکریہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں