امریکا سے معاہدہ کر کے نقصان کا سودا کیاگیا ،پاسبان

امریکا سے معاہدہ کر کے نقصان کا سودا کیاگیا ،پاسبان

کراچی (این این آئی)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے جنرل سیکریٹری اقبال ہاشمی نے اسٹیئرنگ کمیٹی کی میٹنگ میں امریکہ سے ہونے والے تجارتی معاہدے کے مضمرات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔

 امریکہ سے تجارتی معاہدہ یک طرفہ ہے ، پاکستان نے نقصان کا سودا کیا ہے ۔ امریکہ سے خام تیل برآمد کرنا ٹرانسپورٹ کی وجہ سے مہنگا ثابت ہوگا۔ اس قیمت پر سعودی عرب سے قابل استعمال تیل منگوا یا جا سکتا ہے ۔ وزیر اعظم اور وزیر خزانہ بتانا پسند فرمائیں گے کہ اس احمقانہ معاہدے پر بغلیں کیوں بجائی جا رہی ہیں؟ اگر دھونس و دھاندلی کی وجہ سے دستخط کئے ہیں تو کم از کم چپ بیٹھیں۔ ناکامی کو کامیابی بنا کر نہ پیش کریں۔ پاکستان اگر امریکہ سے خام تیل خرید رہا ہے تو امریکی کمپنیاں پاکستان میں تیل کیوں دریافت کریں گی؟

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں