پروکیورمنٹ کمیٹی کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس

پروکیورمنٹ کمیٹی کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے سندھ ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے تشکیل دی گئی پروکیورمنٹ کمیٹی کے خلاف دائر درخواست پر ابتدائی سماعت کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے اور مزید سماعت اگست کے تیسرے ہفتے تک ملتوی کر دی۔

 درخواست گزار کے وکیل ملک الطاف جاوید ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ پروکیورمنٹ کمیٹی میں تکنیکی معاملات کے جائزے کی ذمہ داریاں شامل ہیں لیکن اس کے باوجود کمیٹی میں غیر تکنیکی افراد کو شامل کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں