پولیس مددگار ون فائیو کی کارروائی، ملزم گرفتار

پولیس مددگار ون فائیو کی کارروائی، ملزم گرفتار

کراچی (اے پی پی)پولیس مددگار 15 نے ابراہیم حیدری چشمہ گوٹھ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایک مبینہ ملزم کو گرفتار کرکے اس کے گھر سے موٹر سائیکل برآمد کرلی۔

ترجمان مددگار ون کے مطابق موٹر سائیکل چھیننے کی اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس ابراہیم حیدری پہنچ گئی اور کالر سے تفصیلات لیں،جس کے مطابق موٹر سائیکل میں ٹریکر لگا ہوا تھا، جس کی مدد سے موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔گرفتارملزم کے مطابق اس کا دوست گھر میں موٹر سائیکل کھڑی کر کے گیاتھا ۔ ملزم کو بمعہ برآمد شدہ موٹر سائیکل کے مزید کارروائی کیلئے علاقے پولیس کے حوالے کر دیاگیاہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں