پولیس مقابلے میں ہلاک ملزم دہشتگرد کا بھائی نکلا

 پولیس مقابلے میں ہلاک  ملزم دہشتگرد کا بھائی نکلا

کراچی (اے پی پی)سیمنس چورنگی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والا ملزم شہیدایس ایس پی چودھری اسلم پر خودکش حملہ کرنے والے دہشت گرد نعیم اﷲ کا بھائی تھا۔

ایس ایس پی ضلع کیماڑی کیپٹن ریٹائرڈ فیضان علی نے بتایا کہ5روز قبل سیمنس چورنگی کے قریب سائٹ اے شاہین فورس پولیس مقابلے کے دوران 2ملزمان ارشد اور غلام اﷲ کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیاتھا جس میں ایک ملزم غلام اﷲ شہید ایس ایس پی پر خودکش حملہ کرنے والے دہشت گرد نعیم اﷲ کا بھائی نکلا جو دوران علاج ہلاک ہوگیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں