جشنِ آزادی کے حوالے سے خواتین بائیک ریلی

جشنِ آزادی کے حوالے  سے خواتین بائیک ریلی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جشنِ آزادی کے موقع پر کراچی میں قائد اعظم ہاؤس سے چوکنڈی تک خواتین کی بائیک ریلی نکالی گئی۔

ریلی میں 100 سے زائد لڑکیوں اور خواتین نے حصہ لیا۔ریلی سے قبل قائد اعظم ہاؤس میوزیم میں وزیرِ بلدیات سندھ سعید غنی اور وزیرِ ثقافت و سیاحت ذوالفقار علی شاہ نے قومی پرچم لہرایا۔شرکاء کا کہنا تھا کہ جشنِ آزادی کے سلسلے میں اس طرح کی تقریبات ہونی چاہئیں تاکہ خواتین بھی خود مختار ہوں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ آج کی ریلی 29 کلو میٹر سے زیادہ طویل ہے ، پورے سندھ میں ایونٹس ہو رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں