بجلی کے بل کا نیا ڈیزائن متعارف

 بجلی کے بل کا نیا ڈیزائن متعارف

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کے الیکٹرک نے اپنے صارفین سے رابطے کو مزید موثر اور معلوماتی بنانے کیلئے بجلی کے بل کا نیا ڈیزائن متعارف کرا دیا ۔

 نیا لے آؤٹ موجودہ اور سابقہ بجلی کے استعمال اور ادائیگیوں کی تفصیلات کو ایک نظر میں سمجھنے کے قابل بناتا ہے ۔کمپنی کے مطابق نئے ڈیزائن کا مقصد صرف بل کی معلومات کو آسان بنانا ہے اور اس میں نہ تو ٹیرف میں کوئی تبدیلی کی گئی ہے اور نہ ہی صارفین کی کیٹیگری یا سلیبز میں ردوبدل کیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ موجودہ صارف ٹیرف جولائی 2025 میں حکومتِ پاکستان کی جانب سے تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیز کے لیے مقرر کیا گیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں