جشن آزادی شایان شان طریقے سے منانے کی ہدایت
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پالستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے فنکشنل لیگ کے رہنماؤں اور کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ 14۔۔۔
اگست جشن آزادی شایان شان طریقے اور قومی جوش و جذبے سے منایا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی صدارت میں پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کراچی کے ساتوں اضلاع کے صدور اور جنرل سیکریٹریز کے اجلاس میں کیا۔