نیک لوگوں کا ذکر ِخیر کرنا باعث اجر شاہ عبد الحق قادری

 نیک لوگوں کا ذکر ِخیر کرنا باعث اجر شاہ عبد الحق قادری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبد الحق قادری نے کہا ہے کہ نیک لوگوں کا ذکر ِخیر کرنا باعث اجرو ثواب اور گناہوں کا کفارا ہوا کرتا ہے ۔

ہر انسان کو موت آنی ہے ،کامیاب شخص وہ ہے جسے مرنے کے بعد لوگ اچھے الفاظ میں یا د کریں۔ جامع مسجد گلزار حبیب نیو لیبر کالونی سائٹ ایریا میں جما عت اہلسنّت کراچی کے رہنماء علامہ خلیل الرحمان چشتی کے پہلے عرس کے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم چشتی صاحب تدریس و تبلیغ کے ذریعے لوگوں کے دلوں کو اسلام کی روشنی سے منور کرتے رہے ۔ عرس میں ڈاکٹر سید عبد الوہاب،پروفیسر صحبت خان ،علامہ شوکت حسین سیالوی،علامہ شفیق الرحمان بٹ نے بھی اظہار خیال کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں