سندھ حکومت کھیلوں کی حوصلہ افزا ئی کررہی، نثار کھوڑو

 سندھ حکومت کھیلوں کی حوصلہ افزا ئی کررہی، نثار کھوڑو

کراچی(اسٹاف رپورٹر )چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سندھ نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ صوبے میں جشن آزادی معرکہ حق انتہائی جوش و خروش اور دفاع وطن کے احساس فخر کے ساتھ منایا جا رہا ہے ۔

کمشنر کراچی اس میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگھو پیر فٹبال گراؤنڈ پر ملا کھڑا کشتی کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ویسٹ ذوالفقار میمن، ٹاؤن چیئرمین علی نو از بروہی اور شائقین موجود تھے ۔ سینیٹر نثار کھوڑو نے کہا کہ سندھ حکومت کھیلوں کی بھرپور حوصلہ افزا ئی کررہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں