الخدمت کراچی کی سرسبز مہم، شہریوں میں سیکڑوں پودے تقسیم

الخدمت کراچی کی سرسبز مہم، شہریوں میں سیکڑوں پودے تقسیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)الخدمت کراچی کے تحت آزادی اور سرسبز کراچی مہم کے تحت شہریوں میں سیکڑوں پودے تقسیم کردیے گئے ،پودے تقسیم کرنے اور شجرکاری مہم کے سلسلے میں افتتاحی تقریب نیوا یم اے جناح روڈ پر منعقد ہو ئی۔

 الخدمت کے رضاکاروں نے گاڑیوں،بسوں اور کشوں پر دیگر سفر کرنے والے شہریوں میں پودے مفت تقسیم کیے اور پودے لگانے ، اپنے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے اور سرسبز وشاداب بنانے کی ترغیب دی۔ چیف ایگزیکٹوالخدمت کراچی نوید علی بیگ نے کہا کہ آج ماحولیاتی آلودگی کے سبب ہمیں چیلنجز درپیش ہیں۔ان چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہمیں ماحول کو صاف ستھرا اورسرسبز وشاداب بنانا ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں