آتشزدگی کے بڑھتے واقعات حکومت کی نااہلی کا ثبوت،احمد ندیم
کراچی (این این آئی)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے لانڈھی میں ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی ۔۔
فیکٹری میں لگنے والی آگ پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں آتشزدگی کے بڑھتے ہوئے واقعات حکومتی توجہ کے سخت متقاضی ہیں۔ ہر واقعہ معیشت کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا رہا ہے ، مگر حکومت کی بے حسی اور اداروں کی نااہلی افسوسناک ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہر حادثے کے بعد عوام کو جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ حکومت صرف بیان بازی پر اکتفا کرتی ہے ۔