جولائی :شہری 1603موبائل فون سے محروم، 52 افراد قتل
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سی پی ایل سی نے جولائی کے دوران جرائم کی تفصیلات جاری کردیں۔ رپورٹ کے مطابق شہر بھر سے 22 گاڑیاں چھینی گئیں۔۔
جبکہ 197 گاڑیاں چوری ہوئیں،502 موٹر سائیکلیں چھینی گئیں ۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈاکوؤں نے جولائی میں 1 ہزار 603 شہریوں سے موبائل فونز چھینے ۔ فائرنگ کے مختلف واقعات میں 52 افراد قتل کیے گئے ۔