جماعت اہلسنّت کی شجر کاری مہم

جماعت اہلسنّت کی شجر کاری مہم

کراچی(این این آئی)جما عت اہلسنّت کراچی کے رہنماء مفتی بلال قادری نے کہا کہ شجر کاری صدقہ جاریہ اجرو ثواب کا عمل ہے۔

انہوں نے امیر جما عت اھلسنّت کراچی علامہ سید شاہ عبد الحق قادری کی ہدایت پر مختلف علاقوں میں شجر کاری مہم میں حصہ لیتے ہوئے اپنی نگرانی میں پودے لگائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ حضور ؐ نے شجر کاری کو فروغ دینے کے لئے ایمان والوں پر شجر کاری کو صدقہ قرار دیا ہے ۔کورنگی میں جما عت اہلسنّت کے ضلعی ناظم مولانا جمیل احمد امینی نے شجر کاری مہم کے سلسلے میں پودے لگائے اور لوگوں کو بھی اس کی ترغیب دلائی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں