این ای ڈی اکیڈمی کے تحت معرکہ حق جشنِ آزادی کی تقریب

این ای ڈی اکیڈمی کے تحت معرکہ حق جشنِ آزادی کی تقریب

کراچی(سٹی ڈیسک)جامعہ این ای ڈی کی این ای ڈی اکیڈمی کے تحت معرکہ حق جشنِ آزادی کے سلسلے میں کیک کاٹا گیا اور پاکستان کی سلامتی کی خصوصی دعا مانگی گئی۔

 اس موقع پر شیخ الجامعہ ڈاکٹر محمد طفیل نے کہا کہ وطن عزیز کی خوشی میں ہم سب کی خوشی پنہاں ہے ، وطن ہے تو ہم ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے جس کی مثال معرکہ حق کی صورت میں موجود ہے ۔ تقریب میں پرووائس چانسلر ڈاکٹر محمد نعمان، رجسٹرار سید غضنفر حسین، ڈین ڈاکٹر اسد الرحمان سمیت ٹیم شریک ہوئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں