امین الحق کا اورنگی حادثے میں کمسن بچے کی ہلاکت پراظہار افسوس
کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رکن قومی اسمبلی سید امین الحق نے اورنگی ٹاؤن میں 4 سالہ معصوم ارسلان کے جاں بحق ہونے کے دلخراش واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
بچے کی والدہ دہائی دے رہی ہیں کہ وہ کرائے کے مکان میں اکیلے تین بچوں کو پال رہی ہیں اور ان کا سہارا چھن گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی مجرمانہ غفلت اور ناقص نظام کی وجہ سے شہری روزانہ ایسے سانحات کا شکار ہوتے ہیں۔ سڑکوں پر بے قابو واٹر ٹینکر اور ٹرانسپورٹ مافیا انسانی جانوں کے ساتھ کھیل رہی ہے مگر صوبائی حکومت اور متعلقہ ادارے خوابِ غفلت میں ہیں۔