وفاقی حکومت مزدور طبقے کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں،ن لیگ

 وفاقی حکومت مزدور طبقے کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں،ن لیگ

کراچی(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ( ن) کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی وفاقی حکومت مزدور طبقے کے مسائل کے حل کے لیے بھر پور اقدام کررہی ہے ،مزدور ملکی معیشت کی مضبوطی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

محنت کش پاکستان کا فخر ہیں۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماؤں سلیم ضیا،علی اکبر گجر ،لیبر ونگ کے مرکزی صدرغلام قادر جٹ،لیبر ونگ سندھ کے صدر رحیم اعوان،اسد عثمانی نے اتوار کومسلم لیگ ہاؤس میں ن لیگ لیبر ونگ کے جلسے سے خطاب میں کیا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے کارکنان میں مزدور طبقہ بھی شامل ہے ۔ہمیں محنت کشوں کے مسائل معلوم ہیں۔ن لیگ کے قائد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کا وژن ہے کہ پاکستان کا محنت کش طبقہ خوشحال ہو۔اس لیے وفاقی حکومت مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے مزید اقدام کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ تمام اداروں اور فیکٹریوں میں مسلم لیگ ن لبیر ونگ کو مزید فعال کیا جائے گا،مسلم لیگ ن مزدوروں کے ساتھ ہے ۔ معرکہ حق میں کامیابی کے بعد اب معرکہ معیشت میں محنت کشوں کی بدولت کامیابی حاصل کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں