بیگم گورنر کی پاکستان نیوی ویمن ایسوسی ایشن کی نمائش میں شرکت
کراچی(این این آئی)بیگم گورنر سندھ نے پاکستان نیوی ویمن ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ رنگا رنگ نمائش میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
تقریب میں بیگم نیول چیف، ایسوسی ایشن کی عہدیداران اور ممبران سمیت خواتین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔بیگم گورنر سندھ نے نمائش میں لگائے گئے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا، جہاں ہینڈی کرافٹ، مہندی اور دیگر منفرد انداز کی مصنوعات نے شرکاء کی توجہ حاصل کی۔ بیگم گورنر سندھ نے خواتین کی تخلیقی صلاحیتوں کو سراہا۔ تقریب کے اختتام پر قرعہ اندازی کے ذریعے عمرہ ٹکٹ، موٹر سائیکل، نقد انعامات تقسیم کیے گئے۔