بارش نہیں پی پی کی کرپشن نے تباہی مچادی،ن لیگ
کراچی (اسٹاف رپورٹر)مسلم لیگ (ن) سندھ نے صوبائی حکومت کی کارکردگی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں گزشتہ 18 برسوں کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔۔۔
ن لیگ سندھ کے ترجمان اسد عثمانی نے کہا کہ دوسروں پر تنقید کرنے کے بجائے وزیراعلیٰ کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے ۔ اسد عثمانی نے کہا کہ سندھ حکومت کی 18 سالہ کارکردگی کرپشن اور نااہلی سے بھری ہوئی ہے ، جس کا سب سے زیادہ نقصان کراچی جیسے بڑے میٹروپولیٹن شہر کو اٹھانا پڑا۔ شاہراہ بھٹو کا پانی میں بہہ جانا کرپشن اور حکومتی ناکامی کی بدترین مثال ہے پیپلز پارٹی نے ذوالفقار علی بھٹو جیسے بڑے لیڈر کے نام کو بھی مذاق بنوا دیا ہے ۔ ان کے بقول کراچی کی تباہی بارش کے پانی نے نہیں بلکہ پیپلز پارٹی کی بدانتظامی اور کرپشن نے مچائی ہے ۔