عباسی اسپتال میں خواتین کیلئے خصوصی ہیموفیلیا وارڈ کاافتتاح

عباسی اسپتال میں خواتین کیلئے خصوصی ہیموفیلیا وارڈ کاافتتاح

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)عباسی شہید اسپتال میں ملک کے پہلے خواتین کے لیے خصوصی ہیموفیلیا وارڈ کا افتتاح کردیا گیا۔ چھ بستروں پر مشتمل وارڈز میں خواتین عملہ ہی کام کرے گا۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد نے وارڈ کا افتتاح کیا، جہاں صرف خواتین عملہ تعینات ہوگا۔اس موقع پر میئر کراچی نے کہا کہ کچھ شرارتی لوگ معاملات خراب کرتے ہیں۔ عدالتوں سے درخواست کروں گا کہ معاملات میں دخل نہیں دینا چاہیے ۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو جواب دے سکتا ہوں، میں جواب نہیں دینا چاہتا تھا لیکن اب دوں گا یہ حلفیہ جھوٹ بولتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیوکراچی 7000 روڈ کے نالے پر 1200 دکانیں اور تعمیرات ہیں، نالہ وبال جان ہے اور اس کا توڑنا ناگزیر ہے ، توڑنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو ایم کیو ایم کے لوگ پریس کانفرنس کرتے ہیں۔مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے لوگوں کے کہنے پر تمام متعلقہ افراد کو بلایا، جماعت اسلامی، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم تمام نے فیصلہ کیا کہ کارروائی ناگزیر ہے ، گورنر جاتے ہیں اور پھر اسٹے آرڈر ہو جاتا ہے ۔میئر کراچی نے کہا کہ سندھی ہوٹل پر تباہی ہے ، عدالت سے اسٹے آرڈر لیا ہوا ہے اور گندے ہم ہوتے ہیں، منافق نہیں ہوں کہ کہوں اختیارات نہیں ہیں۔ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو فرشتہ سمجھتا ہوں،  تمام واجبات ادا کر چکے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں