گھریلو جھگڑے میں فائرنگ سے زخمی معمر خاتون اسپتال میں دم توڑ گئی

گھریلو جھگڑے میں فائرنگ سے زخمی معمر خاتون اسپتال میں دم توڑ گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لانڈھی قائد آباد کے علاقے نیو مظفرآباد کالونی میں گھریلو جھگڑے کے دوران فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون اسپتال میں دم توڑ گئی۔پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت 60 سالہ گل صباء کے نام سے ہوئی ہے ۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب گھر میں رشتے داروں کے درمیان جھگڑا ہوا۔ ملزم حفیظ نے اپنی بھانجی کو گولی مارکع قتل کرنے کی کوشش کی، تاہم فائرنگ کے دوران گولی لڑکی کی دادی گل صباء کو ٹانگ میں لگی جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگئیں۔پولیس کے مطابق زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کیا گیا لیکن خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے وہ جانبر نہ ہو سکیں۔ ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ مقتولہ کی نے پوتی کچھ عرصہ قبل گھر سے بھاگ کر پسند کی شادی کر لی تھی اور حال ہی میں گھر والے اسے واپس گھر لائے تھے ۔ اس معاملے پر لڑکی کے ماموں نے گھر میں جھگڑا کیا اور فائرنگ کر دی۔پولیس نے ملزم حفیظ کے بڑے بھائی اور بھتیجے کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں