جامعہ کراچی،بی کام اور اے ڈی سی کے نتائج کا اعلان

جامعہ کراچی،بی کام اور اے ڈی سی کے نتائج کا اعلان

کراچی(این این آئی)ناظم امتحانات جامعہ کراچی کے مطابق بی کام سال اول ریگولر وپرائیویٹ سالانہ امتحانات برائے 2024ء اور اور ایسوسی ایٹ ڈگری اِن کامرس(اے ڈی سی) ریگولر وپرائیوٹ سال اول سالانہ امتحانات برائے 2024ء کے نتائج کا اعلان کردیاگیاہے ۔

نتائج کے مطابق بی کام سال اول ریگولر کے امتحانات میں 432 طلبہ شریک ہوئے ،346 طلبہ کوکامیاب قراردیاگیا۔بی کام سال اول پرائیویٹ کے امتحانات میں 156 طلبہ شریک ہوئے، 108 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں