کے ایم سی کا تاریخی کارنامہ 25برس بعد بروقت تنخواہیں ادا

 کے ایم سی کا تاریخی کارنامہ 25برس بعد بروقت تنخواہیں ادا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بلدیہ عظمیٰ کراچی نے 25 برس بعد پہلی مرتبہ ملازمین کو بروقت تنخواہیں جاری کرکے ایک تاریخی سنگ میل عبور کر لیا۔

 کے ایم سی کے ہزاروں ملازمین، جو گزشتہ تین دہائیوں سے تنخواہوں کی تاخیر کا شکار تھے ، اب پہلی تاریخ سے قبل اپنی اجرت وصول کر رہے ہیں۔ اس اقدام نے نہ صرف ان کے معاشی استحکام کو یقینی بنایا بلکہ ان کے اعتماد اور حوصلے میں بھی اضافہ کیا ہے ۔کے ایم سی کے مطابق بروقت تنخواہوں کی ادائیگی ادارے کے مالیاتی نظام کی مکمل ڈیجیٹائزیشن اور ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن سے ممکن ہوئی۔ترجمان کے ایم سی کے مطابق یہ صرف مالیاتی اصلاح نہیں بلکہ ہر ملازم کی عزت و وقار کا معاملہ ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں