انگلش بسکٹ نے چھٹی مرتبہ کام کرنے کی بہترین جگہ کا ایوارڈ جیت لیا
کراچی (سٹی ڈیسک)انگلش بسکٹ مینوفیکچررز (ای بی ایم) نے ایک مرتبہ پھربیسٹ پلیس ٹو ورک پاکستان اسٹڈی اینڈ ایوارڈز2025میں اعلیٰ اعزاز حاصل کیا ہے۔۔۔
اعزازات دینے کی تقریب انگیج کنسلٹنگ اور پاکستان سوسائٹی آف ہیومن ریسورس مینجمنٹ نے مشترکہ طور پر منعقد کی تھی۔ کمپنی نے بڑی کمپنیوں کی کیٹیگری میں بھی بیسٹ پلیس ٹو ورک ایوارڈ حاصل کیا اور پاکستان میں مجموعی طور پر کام کرنے کی بہترین جگہوں کے حوالے سے ٹاپ 5 کمپنیوں میں رینکنگ حاصل کی ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر ذیلاف منیرنے کہا کہ ای بی ایم میں ہمارے لوگو ں کو ہراُس کام میں مرکزیت حاصل ہے جو ہم کرتے ہیں۔6 مرتبہ مسلسل کامیابی کوئی اتفاق نہیں ۔