سگ گزیدگی سے 4معصوم بچے زخمی
کراچی (اسٹاف رپورٹر )کاٹھوڑ کے حاجی کارو نوتانی گوٹھ میں کتے کے کاٹنے سے 4 معصوم بچے زخمی ہو گئے ۔۔۔
زخمیوں میں عبداللہ، طاہرہ، علی رضا اور ریحانہ شامل ہیں، جن میں سے علی رضا چھٹو کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ، جسے اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمی بچوں کے ورثا نے 50 بستروں والے گڈاپ اسپتال میں ویکسین اور علاج کی سہولت نہ ہونے پر احتجاج کیا۔