ڈمپر ٹکر کیس:لیاقت محسود کی عبوری ضمانت میں 11نومبر تک توسیع

ڈمپر ٹکر کیس:لیاقت محسود کی عبوری ضمانت میں 11نومبر تک توسیع

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رامسوامی میں ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان کی ہلاکت کے بعد ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود کے خلاف ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں درخواست ضمانت کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں ہوئی۔۔۔

، عدالت نے ملزم کی عبوری ضمانت میں11 نومبر تک توسیع کردی۔ عدالت نے  کیس کے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر پولیس فائل سمیت طلب کرلیا۔ مدعی مقدمہ کی جانب سے سلمان مجاہدایڈووکیٹ نے وکالت نامہ جمع کرایا جبکہ وکیل نے ملزم کا سی آر او کرانے کی درخواست بھی جمع کروائی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں