سجاول :پولیس مقابلے میں زخمی منشیات فروش گرفتار

سجاول :پولیس مقابلے میں زخمی منشیات فروش گرفتار

سجاول (نامہ نگار) سجاول کے علاقے لاڈیوں میں پولیس اور منشیات فروش کے درمیان مبینہ مقابلہ۔ پولیس کے مطابق لاڈیوں گرڈ اسٹیشن کے قریب آئس ڈیلر کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی تو ملزم نے فائرنگ شروع کر دی۔۔۔

 جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت شمس الدین ولد نورالدین جاڑیجو کے نام سے ہوئی جو تحصیل میرپور بٹھورو کے گاؤں مرید جاڑیجو کا رہائشی اور منشیات فروش ہے ۔ ایس ایچ او کے مطابق زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل ،مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں