لاکھوں روپے مالیت کا گٹکا اور ماوا اسمگلنگ کی کوشش ناکام

لاکھوں روپے مالیت کا گٹکا اور  ماوا اسمگلنگ کی کوشش ناکام

کراچی (اے پی پی)موچکو پولیس نے بلوچستان سے کراچی لاکھوں روپے مالیت کا گٹکااورماوا سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بین الصوبائی سمگلرکو گرفتار کرکے اس کی کار سے بھاری مقدار میں گٹکا ماوا برآمد کرلیا۔

اتوار کو جاری اعلامیہ کے مطابق پولیس نے گرفتار ملزم جہانزیب ولد صغیر احمدکی کارسے 8 بوریوں میں 400عدد پیکٹ انڈین گٹکا اور ایک بوری ماوا برآمدکرلیا جوملزم حب چوکی بلوچستان سے کراچی لیکر جارہا تھا۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں