پولیس مقابلے کے بعد ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

 پولیس مقابلے کے بعد ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ابراہیم حیدری پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا ۔

 تفصیلات کے مطابق ابراہیم حیدری پولیس نے کورنگی علی اکبر شاہ گوٹھ چڑھائی کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ، زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ، پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت 27 سالہ فہد کے نام سے کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں