شو مارکیٹ اور فوارہ چوک پر لوٹ مار کی خطرناک وارداتیں
کراچی(اسٹاف رپورٹر)گارڈن کے علاقے شو مارکیٹ اور فوارہ چوک پر لوٹ مار کی خطرناک وارداتیں’ بیکری کا تین رکنی گینگ نے صفایا کردیا’ بینک سے رقم نکالنے والا موبائل مارکیٹ کا تاجر بلڈنگ کے اندر سے لفٹ کال کے دوران لٹیروں کاشکار بن گیا۔
دونوں وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، گارڈن پولیس کا مقدمات کے اندراج سے گریز،دو خطرناک وارداتوں پر پولیس نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے نہ تو مقدمات درج ہوئے نہ ہی وارداتیں رپورٹ کی گئیں ۔