طلبا یونین انتخابات سے متعلق دائر درخواست پر کراچی یونیورسٹی کو نوٹس

طلبا یونین انتخابات سے متعلق دائر درخواست پر کراچی یونیورسٹی کو نوٹس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے جامعہ کراچی میں طلبا یونین انتخابات سے متعلق دائر درخواست پر کراچی یونیورسٹی کو نوٹس جاری کردیئے ۔

 محکمہ یونیورسٹی اینڈ بورڈ نے عدالت میں جواب جمع کروا دیا اور سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اس معاملے سے محکمہ کا کوئی تعلق نہیں ہے اور یہ یونیورسٹی کا دائر اختیار ہے ۔ درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق نے عدالت کو بتایا کہ کراچی یونیورسٹی نے جواب جمع کروا دیا ہے اور یونیورسٹی انتخابات کرانا چاہتی ہے ۔ وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ یونیورسٹی کو ان کے جواب کے مطابق انتخابات کرانے کی ہدایت دی جائے ۔ عدالت نے سماعت کے بعد کراچی یونیورسٹی کو نوٹس جاری کیا اور درخواست کی آئندہ سماعت 28 جنوری تک ملتوی کردی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں