شہید بے نظیر بھٹو میڈیکل کالج لیاری میں روبوٹک گائنی سرجری کا کامیاب آغاز
کراچی(اسٹاف رپورٹر)شعبہ طب میں ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو میڈیکل کالج لیاری میں ایڈوانس گائنی روبوٹک سرجری کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ ۔۔۔
ادارے میں سندھ کی پہلی ایڈوانس گائنی روبوٹک سرجری کامیابی سے سرانجام دی گئی۔پروفیسر ڈاکٹر انجم رحمان، پروفیسر ڈاکٹر سحر فاطمہ اور ان کی معاون ٹیم نے 45 سالہ مریضہ کے ایڈوانس ٹیومر کی ربوٹک سرجری کی، جس کے دوران ٹیومر اور بچہ دانی (یوٹرس)کو جدید ربوٹک سسٹم کے ذریعے نکال دیا گیا۔ڈاکٹر انجم رحمان کے مطابق روبوٹک سرجری گائینی کے شعبے میں ایک بڑی کامیابی ہے جو مستقبل میں علاج کے عمل کو تیز، محفوظ اور زیادہ درست بنا دے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اب سرجن کو آپریشن تھیٹر میں موجود ہونے کی ضرورت نہیں رہے گی بلکہ سرجن اپنے آفس سے ہی براہِ راست ربوٹ کے ذریعے پیچیدہ سرجری انجام دے سکتے ہیں۔