نیشنل گیمز: نیٹ بال کے افتتاحی میچ میں پاکستان آرمی نے واپڈا کو ہرا دیا

نیشنل گیمز: نیٹ بال کے افتتاحی میچ میں پاکستان آرمی نے واپڈا کو ہرا دیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) 35 ویں نیشنل گیمز میں نیٹ بال کے افتتاحی میچ میں پاکستان آرمی نے پاکستان واپڈا کو ہرا دیا۔ ایونٹ کا افتتاح پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل خالد محمود چوہدری کیا۔۔۔۔

 اس موقع پر پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین کیپٹن ظفر اقبال اعوان (ریٹائرڈ)، سیکرٹری جنرل محمد ریاض کے علاوہ شائقینِ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ افتتاحی روز مردوں کے مقابلوں میں پاکستان آرمی نے پاکستان واپڈا کو 21?/27 گول سے ، خیبر پختونخوا نے سندھ کو 19-23 گول سے ، پاکستان نیوی نے بلوچستان کو 8-32 گول سے اور پاکستان پولیس نے پنجاب کو 12-28 گول سے ہرا دیا جبکہ خواتین کے مقابلوں میں پاکستان واپڈا نے پاکستان آرمی کو 10-15 گول سے ہرا دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں