گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی عمارت منہدم،2 فائر فائٹرز زخمی
کراچی (آئی این پی،اے پی پی ) لانڈھی کی گارمنٹس فیکٹری میں لگنے والی آگ کی شدت کے باعث عمارت منہدم ہوگئی ۔۔۔
جس کے نتیجے میں 2 فائر فائٹرز بھی زخمی ہوگئے ا۔حکام نے آگ کی شدت کے باعث اسے تیسرے درجے کی آگ قرار دے دیا ہے ۔چیئرمین ای پی زیڈ اے کے مطابق آگ کو بروقت قابو میں کر لیا گیا اور اسے فیکٹری کے اندر مزید پھیلنے سے روکا گیا۔ انہوں نے مقامی حکام، فائر بریگیڈ ٹیموں اور ریسکیو اہلکاروں کی تیز اور ہم آہنگ کوششوں کو سراہا جن کی بدولت صورتحال قابو سے باہر نہ گئی۔چیئرمین فریدون اکرم شیخ نے تصدیق کی کہ فیکٹری میں لگی آگ مکمل طور پر بجھا دی گئی ہے ۔