سانحہ نیپامتعلقہ اداروں کو بدترین غفلت ،علامہ مبشر حسن

سانحہ نیپامتعلقہ اداروں کو بدترین غفلت ،علامہ مبشر حسن

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ مبشر حسن نے نیپا چورنگی کے قریب کم سن ابراہیم کی مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے کے المناک واقعہ پر غم و غصے کااظہار کرتے ہوئے اسے متعلقہ اداروں کو بدترین غفلت اور بے حسی قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحقیقاتی رپورٹ میں بی آر ٹی ریڈ لائن اور نجی اسٹور کو ذمہ دار قرار دیے جانا اپنی نا اہلی کو چھپانے کی مذموم کوشش ہے ۔ شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کے بغیر کسی ایک منصوبے یا ادارے پر ڈال دیناسندھ حکومت کی بددیانتی کے سوا کچھ نہیں۔حادثے کے اصل ذمہ داری کا تعین کر کے قرار واقعی سزا دینا ضروری ہے ۔واقعے کو کسی منصوبے یا اسٹور سے جوڑ کر قیمتی انسانی جان کے ضیاع سے بری الذمہ نہیں ہوا جا سکتا۔ مین ہول کو ڈھکن لگانا کس ادارے کی براہ راست ذمہ داری بنتی تھی۔ ایک پرہجوم علاقے میں حفاظتی اقدامات کیوں نظر انداز کیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں