کے الیکٹرک، بینک الفلاح کا ڈیجیٹل بل ادائیگی پر کیش بیک آفر کیلئے اشتراک
کراچی (سٹی ڈیسک)کے الیکٹرک نے ڈیجیٹل بل ادائیگی پر کیش بیک آفر کے لیے بینک الفلاح سے اشتراک کیا ہے جس کا مقصد صارفین کو ڈیجیٹل بل ادائیگی کی جانب راغب کرنا ہے۔
محدود مدت کی اس کیش بیک آفر کے تحت وہ صارفین جو الفا اَیپ کے ذریعے اپنے بجلی کے بل پر موجود کیو آر کوڈ اسکین کر کے ادائیگی کریں گے ، انہیں 5 ہزار روپے یا اس سے زائد کے بل پر 5 سو روپے کیش بیک ملے گا۔یہ اقدام کے الیکٹرک کی جاری کاوشوں کا حصہ ہے جس کا مقصد اپنے صارفین کو ڈیجیٹل چینلز کی جانب راغب کرنا ہے ۔کے الیکٹرک کی ہیڈ آف مارکیٹنگ اینڈ کسٹمر ایکسپیریئنس آفیسر نور افشاں نے کہا کہ ڈیجیٹل اپنانا اب اضافی سہولت نہیں رہا بلکہ صارفین کی روزمرہ ضروریات کا مرکزی حصہ ہے ۔ کے الیکٹرک اپنے مالیاتی شراکت داروں کے ساتھ مل کر ادائیگی کے عمل کو تیز، آسان اور زیادہ فائدہ مند بنانے کے لیے سرگرم ہے ۔ یہ شراکت داری ایک ایسے صارف تجربے کی تعمیر کی عکاسی کرتا ہے جس میں رکاوٹیں کم سے کم ہوں اور کراچی کے لیے مستحکم ڈیجیٹل ایکو سسٹم تشکیل پائے ۔