منگھو پیر پختون آباد سے تین اتائی گرفتار

منگھو پیر پختون آباد  سے تین اتائی گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)منگھوپیر پختون آباد میں غلط انجکشن لگانے سے خاتون کا ہاتھ خراب ہونے کے معاملے پر پولیس نے تین اتائی ڈاکٹروں کو گرفتار کر لیا گیا، جن میں عبدالقادر، علی رضا اور شہزاد شامل ہیں۔

 پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرنے کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی۔ واقعے کے بعد اسپتال کو سیل کرنے کے لیے ہیلتھ کیئر کمیشن اور اسسٹنٹ کمشنر منگوپیر کو بھی خط لکھ دیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق مقدمہ متاثرہ خاتون زرسانگہ بی بی کے بیٹے شمسی زاہد اللہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے ۔علاوہ ازیں لیاقت آباد جھنڈا چوک کے قریب رہائشی فلیٹ سے نومولود بچے کی لاش ملی۔چھیپا حکام کے مطابق لیاقت آباد نمبر 2 جھنڈا چوک کباب والی گلی کے قریب فلیٹ کی ڈک سے نومولود بچے کی لاش ملی ہے ۔ بچے کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں