صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے بجٹ کی منظوری

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے بجٹ کی منظوری

یوسی اور تعلقہ سطح تک ہر چیز کا درست ریکارڈ موجود ہونا چاہیے ،گیانچنداسرانیبورڈ کے 22ویں اجلاس میں ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن وِنگ کے قیام سے متعلق فیصلے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے سندھ) بورڈ کا 22واں اہم اجلاس مشیرِ وزیراعلیٰ سندھ برائے بحالیات گیانچند ایسرانی کی زیرِ صدارت پی ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوا جس میں گیارہ نکاتی ایجنڈے پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران مالی سال 25-26 کے بجٹ، ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن وِنگ کے قیام اور بھرتیوں کے عمل سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے ۔ اجلاس میں مالی سال 26-2025 کے لیے بجٹ کی منظوری دی گئی۔ کمیٹی نے ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن (ڈی آر آر) وِنگ کے قیام کی منظوری بھی دی۔پی ای او سی میں میڈیا سیل کے قیام کی منظوری دی گئی تاکہ ایمرجنسی صورتِ حال میں بروقت معلومات عوام تک پہنچائی جا سکیں۔

مزید برآں، پی ای او سی کے خالی عہدوں پر بھرتی کی منظوری بھی دے دی گئی۔ اجلاس کے دوران ضلع وار تقسیم شدہ اور اسٹاک میں موجود تمام اشیاء کا مکمل ریکارڈ رکھنے اور مزید بہتر بنانے اور بھرتیوں کا عمل سندھ حکومت کے پورٹل کے ذریعے مکمل کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ اس موقع پر مشیر وزیراعلیٰ سندھ برائے بحالیات گیانچند ایسرانی نے ہدایات دیں کہ ہر چیز کا مکمل ڈیٹا برقرار رکھا جائے ۔ یونین کونسل اور تعلقہ سطح تک ہر چیز کا درست ریکارڈ موجود ہو۔ ہم اگر پانچ ہزار ٹینٹس ڈپٹی کمشنرز کو دیتے ہیں تو اس کی سخت مانیٹرنگ بھی ضروری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں