مبینہ افغان شہری کے خلاف کارروائی کی درخواست مسترد

مبینہ افغان شہری کے خلاف کارروائی کی درخواست مسترد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے جعلی پاکستانی شناختی کارڈ بنوانے میں ملوث مبینہ افغان شہری کے خلاف کارروائی سے متعلق درخواست کو ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔

کورنگی کے رہائشی نعمت اللہ کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایک افغان شہری محمد پاکستانی شناختی کارڈ بنوانے میں ملوث ہے ۔ درخواست گزار کے مطابق مذکورہ افغان شہری نے والد کے دو علیحدہ ناموں کے ذریعے پاکستانی شناختی کارڈ بنوا رکھے ہیں اور وہ متعدد شہریوں کی زمینوں پر جعل سازی کے ذریعے قبضہ کیے ہوئے ہے ۔ سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے کہ درخواست گزار اس معاملے میں متاثرہ فریق نہیں ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں