سپرہائی وے پر 5شہری لٹ گئے
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سپرہائی وے پر مسلح ڈکیتی، 5 شہری لٹ گئے ۔تفصیلات کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود سپرہائی وے انڈس گودام کے قریب صبح کے وقت مسلح ملزمان نے ڈکیتی کی واردات کے دوران 5 شہریوں کو لوٹ لیا۔
ملزمان اسلحے کے زور پر شہریوں سے مجموعی طور پر 8 لاکھ روپے نقدی اور قیمتی موبائل فونز چھین کر فرار ہوگئے ۔متاثرہ شہری حیدر علی نے واقعے کی ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ دو مسلح ملزمان نے انہیں اور چار دیگر شہریوں کو نشانہ بنایا اور لوٹ مار کی۔ متاثرہ شہری نے نیو سبزی منڈی چوکی میں درخواست بھی دے دی ہے پولیس کے مطابق اب تک صرف ایک متاثرہ شہری نے باضابطہ طور پر رابطہ کیا ہے ، تاہم واقعے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔