تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق
کراچی (اسٹاف رپورٹر )گلشن اقبال حسن اسکوائر کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک نوجوان جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال حسن اسکوائر سلمان ٹیرس اپارٹمنٹ کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک نوجوان جاں بحق اور ایک نوجوان زخمی ہوگیا ۔ جاں بحق و زخمی ہونے والوں کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ چھیپا ترجمان کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 25 سالہ حسین جبکہ زخمی کی 19 سالہ نعمان ولد شاہ زمین کے نام سے کی گئی ، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ، پولیس نے کار کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ، جاں بحق و زخمی ہونے والے گلشن اقبال کے رہائشی ہیں ۔